باجوڑمیں تعینات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار کو تبدیل کیاجائے،حاجی لعل شاہ

    باجوڑمیں تعینات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار کو تبدیل کیاجائے،حاجی لعل شاہ

  



باجوڑ(نمائندہ پاکستان) باجوڑمیں تعینات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار کو تبدیل کیاجائے۔ باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی اور تاجر برادری خاربازار کے صدر حاجی لعلی شاہ نے صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کاظم نیاز سے مطالبہ کیا ہے کہ باجوڑ میں تعینات کیاگیا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار کا رویہ انتہائی نامناسب ہے اور وہ ایک انتہائی بداخلاق انسان ہے۔ مذکورہ اسسٹنٹ کمشنر یہاں کے رسم ورواج سے بالکل بے خبر ہے اور لوگوں کے مسائل حل نہیں کرتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار کو فوری طورپر یہاں سے تبدیل کیاجائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر