کوہاٹ،مزری منڈی میں آتشزدگی،لاکھوں کا نقصان

کوہاٹ،مزری منڈی میں آتشزدگی،لاکھوں کا نقصان

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) علاقہ بلی ٹنگ کے مزری منڈی میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایک بار پھر آتشزدگی ہوئی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کے مزری جل کر خاکستر ہوئے۔تفصیلات کے مطابق بلی ٹنگ بازار کے وسط میں واقع مزری منڈی بلی ٹنگ سمیت مضافات کی واحد منڈی ہے جہاں سے ملک بھر کیلئے بان کی ترسیل ہوتی ہے مگر چند نامعلوم عناصر اسکو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس موقع پر سماجی کارکن حاجی زاہد اللہ کا کہنا تھا کہ ریسکیو فائر بریگیڈ گاڑی نہ ہونے کے باعث بلی ٹنگ میں حادثات سے نقصانات کئی گنازیادہ بڑھ جاتے ہیں۔لہذا علاقہ بلی ٹنگ کو ہنگامی بنیادوں پر فائر بریگیڈ گاڑی مہیا کی جائے۔پی ٹی آئی بلی ٹنگ ریجن کے صدر محمد ندیم کا کہنا تھا کہ مزری منڈی میں آتشزدگی کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات رونما ہوچکے ہیں مگر بدقسمتی سے تحقیقاتی اداریں مسلۂ کی جڑ تک تاحال نہ پہنچ سکیں۔ علاقہ ایس ایچ او، ایم پی اے اور ایم این سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بابت سخت نوٹس لیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر