بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے دو خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان موٹر کار اور موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ بڈھ بیر اور سربند پولیس نے تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر 13 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی،تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد کو باخبر ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی،جس پر داخلی راستوں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی، ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر ابراہیم خان لیڈیز پولیس کے ہمراہ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پرگاڑی سے کی خفیہ خانوں 8کلو گرام چرس برآمدکر کے دو خواتین مسماۃ (م)،مسماۃ (ث) سمیت امان اللہ ولد سید عمر اور مدثر ولد عبدالمالک سا کنان گلبرگ نمبر 1کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان نے منشیات ضلع خبیر سے پنجاب سمگل کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاہے،اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان نے پولیس کے ہمراہ منڈی مویشیان باڑہ روڈ ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر سائیکل کو روک کر تلاشی لینے پر موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان محمد نوید ولد محمد رفیق سکنہ نانک پورہ اور آصف ولد حسن شاہ سکنہ پہاڑی پورہ کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 5 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،