صوابی میں دو بین الصوبائی کارلفٹر گروہ کے ارکان گرفتار

  صوابی میں دو بین الصوبائی کارلفٹر گروہ کے ارکان گرفتار

  



صوابی(بیورورپورٹ)صوابی پولیس نے دو بین الصوبائی کار لفٹر گروہ ارکان جب کہ اتلہ پولیس نے تین رکنی موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے تین عدد موٹر کاریں اور تین عدد موٹر سائیکل اور سپیئر پارٹس بر آمد کر لی اس سلسلے میں ڈی ایس پی سرکل صوابی جان زادہ خان، ایس ایچ او صوابی فاروق خان، ایس ایچ او زیدہ راز محمد خان اور ایس ایچ او اتلہ گدون نیاز علی خان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حامد علی نے تھانہ زیدہ میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ دو افراد نے راولپنڈی سے صوابی کے لئے ان کے مہران موٹر کار نمبرFDV8136کو 4500روپے پر بک کیا جب ہم صوابی کے قریب پہنچے تو ملزمان نے ان سے زبر دستی کار چھین کر فرار ہو گئے جب کہ محمد آصف مردان نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ صوابی کے حدود میں دو ملزمان نے اسلحہ کے نوک پر گاڑی اور ڈرائیور زاہد انور سے رکشہ زبر دستی چھین کر فرار ہوئے تھے اسی طرح تھانہ اتلہ کی حدود میں عرصہ دراز سے موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں ہو رہی تھی پولیس نے جدید خطوط پر تفتیش کر کے ملزمان کو ٹریس کر لیا اور الگ الگ کارروائی کے دوران کار لفٹر گروہ کے دو ارکان ناسق سکنہ مانیری پایاں اور مجاہد سکنہ مال لار صوابی کو جب کہ موٹر سائیکل چور گروہ کے تین ارکان مومن، نصیب اور تاج محمد ساکنان جبہ کو گرفتار کر لیا پولیس نے ان کارروائیوں کے دوران کار لفٹر گروہ سے تین عدد مسروقہ گاڑیاں، آلٹو مہران، 66ماڈل کرولا اور رکشہ بر آمد کرنے کے علاوہ اتلہ پولیس نے مسروقہ سائیکلیں، مختلف اوزار اور سپیئر پارٹس بر آمد کر لی اور ان کے خلاف الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر