راؤ شکیل کو برخاست کرنے کی سزا جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل

      راؤ شکیل کو برخاست کرنے کی سزا جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق ڈی جی حج آپریشن راؤ شکیل کو نوکری سے برخاست کرنے کی سزا کو جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل کر تے ہوئے ہائی کورٹ سے بریت کے خلاف حکومتی اپیل نمٹا دی،جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیئے کہ جبری ریٹائرمنٹ راؤ شکیل کوتمام مراعات ملیں گی۔ منگل کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کو بریت کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی، عدالت نے حکم دیا کہ راؤ شکیل کو برخاست کرنے کی سزا جبری ریٹائرمنٹ میں بدل دیا جائے اور ہائی کورٹ سے بریت کے خلاف حکومتی اپیل نمٹا دی۔سماعت سرکاری وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہائی کورٹ نے شک کا فائدہ دے کر بری کیا ہے، چیف جسٹس گلزار احمد نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ راؤ شکیل پر الزام کیا لگا تھا جس پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ راؤ شکیل پر حج پالیسی میں خلاف ورزیوں کا الزام تھا، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا ادارہ جاتی انکوائری پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے اور شو کاز میں جو الزامات لگے اس کاجواب کیا دیا۔ جسٹس سجاد علی نے استفسار کیا کہ راؤ شکیل پر ایک حاجی سے3500 ریال کمیشن لینے کا الزام ہے اور جسٹس اعجاز الحسن نے استفسار کیاکہ کیا ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ پہلے راؤ شکیل کو فارغ کیاگیاجس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ جی بالکل راؤ شکیل کو ادارہ کی جانب سے ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ قبل ہی فارغ کیاگیا۔
راؤ شکیل