امن وامان کے قیام کیلئے قبائلیوں کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں، محب اللہ

امن وامان کے قیام کیلئے قبائلیوں کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں، محب اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند (نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان نے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں یکہ غنڈ ڈگری کالج میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آمن وآمان کے لئے قبائلی عوام کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں اور فاٹا انظمام میں افواج پاکستان عمران خان اور سیاسی جماعتوں کی بہت کوششیں شامل ہیں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منتخب نمائندے اب صوبائی اسمبلی میں اپ کے حقوق کے لئے آواز اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام قبائلء اضلاع میں وزیر اعلی سمیت تمام وزراء اپ کا حال پوچھنے آتا ہے اور وزیر اعظم عمران خان قبائلی اضلاع کی ترقی اور خوشحالی میں بہت سنجیدہ ہے فاٹا انظمام کے بعد سالانہ قبائلی اضلاع کی ترقی پر 100 ارب روپے خرچ کئے جائے گیگزشتہ پانچ سال میں صوبہ پختون خوا کی ترقی پر 80 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں قبائلی اضلاع میں زراعت کی مد میں آنے والے چار سالوں 95ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔صوباء وزیر محب اللہ خان کا کہنا تھا کہ قبایلء اضلاع میں ترقی کا ایک نیا دور شورع ہوگیا ہے جس میں ریکارڈ رقم خرچ کیا جاتاہے اورائند 5 سالوں میں سب قبایلوں کو تبدیلی محصوص کرینگے۔ اس سے پہلے صوباء وزیر کا استقبال ہوا اور DC افتخارخان نے انکو کھولہ لونگی پہنائی تقریب میں ایم این اے ساجد خان۔ ایم پی اے نثار خان تینوں سب ڈویڑنوں اسسٹنٹ کمیشنر وں سرکاری محکموں کے سربراہان اور مقامی مشران کے علاوہ نوجوانوں اور سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی اور صوباء وزیر کو علاقے کے درپیش مسائل سے اگاہ کیا ڈپٹی کمیشنر افتخار خان نے جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔