ایبٹ آباد میں چوروں نے 2دکانوں کا صفایا کردیا

ایبٹ آباد میں چوروں نے 2دکانوں کا صفایا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ابیٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رجوعیہ میں چار حویلیاں گاؤں میں دو دوکانوں کی ایک ہی رات میں چوروں ے رات صفایا کرگئے لاکھوں روپے کی کیش اور سامان چوری کر کے رفو چکر ہو گے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب گاؤں رجوعیہ میں چوروں نے چار دوکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپوں کی چوری کر کے لے گے اسی طرح اسی شب حویلیاں گاؤں میں بھی دو دوکانوں کیتالے کاٹ کر چور لاکھوں روپے مالیت کی چوری کر کے رفو چکرہوگے اس سے چار روز قبل بھی حویلیاں شہر کے مصروف ترین محلہ قابلی میں بھی دو گھروں میں چوری کی وارداتیں ہوئی ہیں عوامی حلقوں میں ان چوری کی وارداتوں کے بعد عوام میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہو رہا ہے شہریوں نیاعلی حکام ڈی ایس پی حویلیاں ایس ایچ او حویلیاں کی توجہ اس طرف مبذول کرواتے ہوئے مطالبہ کیا ان واقعات کی روک تھام کی کوشش کی جائے اور جو عناصر ایسی وارداتوں میں ملوث ہیں انکے گرد دھارا تنگ کرکے باز پرس کی جائے۔