مہمند،سرہ کڑپئی میں چوری کی واردات

  مہمند،سرہ کڑپئی میں چوری کی واردات

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، ہیڈ کوارٹر غلنئی کے قریب سرہ کڑپئی میں چوری کی ایک اور واردات۔ نا معلوم مسلحہ افراد نے رات کے 1 بجے کے قریب ایک گھر سے 7 لاکھ 75 ہزار نقد، ساڑھے چار تولہ سونا اور موٹر گاڑی کے کاغذات لے اُڑے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی کے علاقہ سرہ کڑپئی میں گزشتہ رات تقریباً 1 بجے کے قریب نا معلوم مسلحہ افراد نے شاہ جی نامی شخص کے گھرکا دیوار پھلانگ کر چوری کی۔ چوروں نے لحاظ ولد شاہ جی سے کلاشنکوف کی نوک پر 7 لاکھ 75 ہزار روپے نقد، ساڑھے 4 تولہ سونا اور ایک موٹر کار نمبر LEW- 2164 کے کاغذات بھی ساتھ لے گئے۔ متاثرین کا نے کہا کہ چوروں کی تعداد چھ سے زیادہ تھی جن کے پاس کلاشنکوف تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ اُن کی شادی تھی جس کیلئے سونا اور پیسہ گھر میں جمع کیا تھا۔ نا معلوم افراد نے 4 مختلف دوسرے گھروں کی بھی تلاشی کی تھی۔ یاد رہے کہ چند ہفتوں میں تحصیل حلیمزئی میں یہ چوری کا پانچوں واردات ہے۔ جس میں چور نقدی اور سونا لوٹتے ہیں۔ تا ہم پولیس ابھی تک چوروں کو پکڑنے میں نا کام رہے ہیں۔ شاہ جی بذات خود LRH پشاور ہسپتال میں زیر علاج تھے اور گھر میں اُن کے صرف 3 بچے موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر