ایبٹ آباد،ٹرک نے مخالف سمت سے آنیوالے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

ایبٹ آباد،ٹرک نے مخالف سمت سے آنیوالے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

  



ابیٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مین شاہراہ قراقرم نیلے پیر تیز رفتار ٹرک نے مخالف سمت سے آنے والے موٹر ساہیکل سوار کو کچل ڈالا،حادثہ کے بعد ٹرک ڈرایؤر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر مقدمہ درج کر کے نعش کا پوسٹ مارٹم کر کے ورثاء کے سپرد کیا ہے،واقعات کے مطابق گزشتہ روز مانگل تھانہ کی حدود میں تیز رفتار ٹرک نے نیلہ پیر کے مقام پر موٹر سائیکل نمبر Rik148کو کچل ڈالا جس سے موٹر سائیکل سوار آشان شاہ ولد مبارک شاہ سکنہ ظفر مارکیٹ موقع پر ہی دم توڑ گیا وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او مانگل موقع پر پہنچے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا، پولیس نے ٹرک تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں.واضح رہے کہ ہزارہ ایکسپریس وے پر ہیوی گاڑیوں کا رخ مکمل نہ موڑنے سے اس طرح کا چند روز میں دوسرا واقعہ پیش آیا ہے جس سے دو قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں شام کے اوقات میں ٹرک انتہائی تیز رفتاری سے چلائے جارہے ہیں جو تنگ شاہراہ پر قیمتی جانوں کے لئے خطرہ بم چکے ہیں ایس پی ٹریفک وارڈن ہیوی ٹریفک کو ہزارہ ایکسپریس وے پر محفوظ سفر کے لئییقینی بنائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر