ایس ایس پی ظہور بابر آفریدی کی زیر صدارت اجلاس

ایس ایس پی ظہور بابر آفریدی کی زیر صدارت اجلاس

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کی سربراہی میں خصوصی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی سٹی محمد شعیب،سٹی ڈویژن ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انوسٹی گیشن آفیسران اور محرر سٹاف نے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشن نے میٹنگ کے دوران سنگین جرائم کی تفتیش اور ہونے والی کارروائی سمیت جرائم کی روک تھام، سد باب اور منشیات سمیت دیگر نشہ آور اشیاء کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں،انہوں نے اسٹریٹ کرائم، منشیات، قمار بازی اوردیگر سنگین جرائم کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کی ہدایت کی،انہوں نے منشیات فروشوں خصوصا آئس فروخت کرنیوالے افراد کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے ہدایت کی،انہوں نے پولیس تھانہ آنے والے سائلین کی بروقت داد رسی، درخواست گزاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے، ایف آئی ار کے اندراج اور بزرگ شہریوں و خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزایس پی سٹی کے دفتر میں خصوصی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی سربراہی میں ہونے والے کرائم میٹنگ میں جرائم کا تقابلی جائزہ لیا، انہوں نے سنگین نوعیت کے جرائم کے حوالے سے انوسٹی گیشن سٹاف کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے جامع تفتیش کی خاطر تمام وسائل بروئے کار لانے اور تفتیش کو جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے قتل، اقدام قتل اور دوسرے سنگین جرائم کی تفتیش کے دوران مدعیان کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہنے اور ان کو تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے پولیس افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے سے جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش اجتماعی مسائل کے حل اور معاشرتی برائیوں کے تدارک کے لئے بھی خصوصی اقدامات اٹھائیں، انہوں نے پولیس افسران کو منشیات خصوصا آئس کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے اور آئس کے خلاف شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کی بھی ہدایت کی

مزید : پشاورصفحہ آخر