چیئرمین ایف بی آر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
لاہور (نامہ نگار خسوصی) لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین ایف بی آر سید شبر رضا زیدی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔میسرز سرور برادرز کی جانب سیدائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف بی آر نے بیج اور کھانے کا تیل امپورٹ کرنے پر سیلز ٹیکس عائد کر رکھا ہے۔درآمد کی گئی اشیاء پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی کے بعد سیلز ٹیکس کا نفاذ نہیں کیا جا سکتا،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا کرنے کے باوجود ٹیکس ریٹرن میں ان پٹ ٹیکس ظاہر نہیں کیا جا رہا، اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ نے 10 جنوری کو چیئرمین ایف بی آر کو درخواست گزار کی عرضداشت سن کر فیصلہ کرنے کاحکم دیا تھا۔
توہین عدالت