استعفیٰ نہیں دیا، چیئر مین ایف بی آر، شبر زیدی کی صحت بہتر نہ ہوئی تو متبادل دیکھیں گے: عبد الحفیظ شیخ

استعفیٰ نہیں دیا، چیئر مین ایف بی آر، شبر زیدی کی صحت بہتر نہ ہوئی تو متبادل ...

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین ایف بی آر نے استعفیٰ سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ شبر زیدی خراب طبیعت کے باعث چھٹی پر ہیں۔چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نے کہا ہے کہ ان کے استعفے سے متعلق من گھڑت خبریں سامنے آ رہی ہیں۔نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے شبر زیدی نے بطور چیئرمین ایف بی آر استعفیٰ کی افواہوں کی تردید کی۔دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث لمبی چھٹیوں پر ہیں، چیئرمین ایف بی آر کی صحت بہتر نہ ہوئی تو متبادل دیکھیں گے۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شبر زیدی میرے فیورٹ ہیں، شبر زیدی لمبی چھٹیوں پر ہیں، اگر طبیعت بہتر نہ ہوئی تو متبادل دیکھیں گے، نیا چیئرمین اگر تلاش کیا تو شبر زیدی کی مشاورت سے کریں گے، شبر زیدی کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹر ہی کرے گا۔

شبر زیدی

مزید : صفحہ اول