پاکستانی خواجہ سرا نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی خواجہ سرا نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستانی خواجہ سرا نایاب علی نے عالمی ایوارڈ ’دی گالاز‘ اپنے نام کرکے پاکستان کا نام روشن کردیا۔خواجہ سرا نایاب علی پاکستان سے تعلق رکھنے والی وہ پہلی شخصیت ہیں جنہیں آئر لینڈ کے سالانہ ایل جی بی ٹی پلس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔اس ایوارڈ کے لیے امیدواروں کی نامزدگی تین اداروں نے کی تھی جن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل، فرنٹ لائن ڈیفینڈرز اور نیشنل ایکس فاؤنڈیشن شامل ہیں۔ان اداروں کی جانب سے مذکورہ ایوارڈ کے لیے رواں برس پوری دنیا سے چار لوگوں کو نامزد کیا گیا جن کا تعلق برازیل، قازقستان، کرغزستان اور پاکستان سے ہے۔دی گالاز ایوارڈ کی تقریب آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں منعقد ہوئی جس میں خواجہ سرا نایاب علی کو عالمی اعزاز سے نوازا گیا۔ نایاب کو دی گالاز ایوارڈ خواجہ سراو ں کی بہبود، حقوق، انصاف اور قانون سازی کے لیے کی جانے والی کوشش کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
خواجہ سرا

مزید :

صفحہ اول -