تاجروں کے حقوق کی بالادستی اور مسائل کا حل اولین ترجیح ہے

 تاجروں کے حقوق کی بالادستی اور مسائل کا حل اولین ترجیح ہے

  



لاہور (سٹی رپورٹر) چیئرمین شاہ عالم بورڈ سید عظمت علی شاہ نے کہا  ہے کہ تاجروں کے حقوق کی بالادستی اور مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ہماری تاریخ ہے کہ ہم نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کی آواز کو بلند کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلند وبانگ دعوں کی بجائے عملی اقدامات ہماری سیاست کا مرکز و محور ہیں۔الحمد اللہ جب بھی کوئی مشکل وقت آیا ہم نے آگے بڑھتے ہوئے سب سے پہلے مقدمہ لڑا ہے۔

 اور ظالمانہ فیصلوں سے تاجر برادری کو نجات دلوائی ہے انشااللہ اس بے لوث خدمت کے سفر کو اسی جذبے کے ساتھ جاری وساری رکھیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4