حکومت مہنگائی کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے،اظہر گلشن

  حکومت مہنگائی کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے،اظہر گلشن

  



لاہور(سٹی رپورٹر)قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سپریم کونسل کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر ملک خالد محمود،جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی،شیخ عمر حیات،خوشنود بٹ اور مبشر علی نے شرکت کی اس موقع پر خواجہ اظہر گلشن نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے تمام تاجر پریشان ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ایسے عملی اقدامات کرے جس سے مہنگائی میں کمی واقع ہو۔جب تک عوام کو ریلیف نہیں دیا جائے گا اس وقت تک عوام میں بھی اضطراب پایا جائے گا۔

  

مزید : میٹروپولیٹن 4