تحریک تحفظ آئین پاکستان کی حمایت کرتے ہیں،ممتاز اعوان

  تحریک تحفظ آئین پاکستان کی حمایت کرتے ہیں،ممتاز اعوان

  



   لاہور(پ ر)13دینی جماعتی اتحاد”تحفظ ختم نبوت الائنس“ کے کنوینئرعلامہ محمدممتازاعوان جمعیت علماءِ اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی  ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے امیرپیرسلمان منیرعالمی تحریک دعوت الحق کے امیر پیرسیدولی اللہ شاہ جے یو پی کے رہنماپیرجمشید احمدنورانی،تحریک اتحادملت کے امیر مفتی عاشق حسین جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانامحمد نعیم بادشاہ جمعیت اہلسنت کے سربراہ مولانا محمدحنیف حقانی تحریک ملت جعفریہ کے رہنما علامہ تنویرالحسن نقوی،چاروں مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی،مجلس احراراسلام کے رہنما میاں محمداویس، مصطفائی جسٹس مومنٹ کے چیئرمین میاں محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ اورمتحدہ علماء کونسل کے جنرل سیکرٹری مولانا محمداسلم ندیم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پارلیمنٹ کی چھ جماعتوں کی طرف سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی بھرپورحمایت کا اعلان کیاہے اور کہاہے کہ ہم 1973ء کے متفقہ اسلامی آئین کیخلاف کسی بھی یہودی وقادیانی سازش کو ناکام ونامرادبنادیں گے ۔

 کیونکہ بعض پاکستان مخالف قوتیں جو مختلف بحران پیداکرکے پاکستان کی سالمیت کیخلاف سازشیں کررہی ہیں اور وہ (نعوذباللہ)پاکستان کو ایک بے آئین اور ناکام ریاست بنانے کے لیے شبانہ روز سرگرم عمل ہیں جو اسلام پسندومحب وطن قوتوں کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔دینی رہنماؤں نے کہاکہ 73ء کے متفقہ عوامی آئین کو غیرمؤثر یاکمزور کرنے سے وفاق پاکستان کمزور ہوگا۔علامہ ممتاز اعوان نے کہاکہ 73ء کے متفقہ آئین کو چھیڑ اتو آئندہ سات نسلیں بھی ملک وقوم کو متفقہ آئین نہیں دے سکیں گی،73ء کے آئین کا تحفظ درحقیقت اسلام وپاکستان کا تحفظ ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4