اصلاح معاشرہ میں مدارس کا اہم کردار ہے،سینیٹر سراج الحق

اصلاح معاشرہ میں مدارس کا اہم کردار ہے،سینیٹر سراج الحق

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اصلاح معاشرہ اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے علماء کرام اور دینی مدارس کا بڑا کردار ہے۔ مولانا عبدالرؤف نے پوری زندگی انسان ذات کی خدمت اور منبر و محراب کے ذریعے حق و صداقت کی آواز بلند کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد قباء کے پیش امام اور جمعیت اتحاد العلماء سندھ کے صدر شیخ القرآن مولانا عبدالرؤف کے گھر پہنچ کر عیادت کے موقع پر بات چیت کے دوران کیا، وہ کچھ دیر ان کے ساتھ رہے علاج معالجہ کی تفصیلات معلوم اور ان کی جلد و مکمل صحتیابی کی دعا کی۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی، قیم حلقہ کراچی محمد عبدالوہاب، نائب امیر ضلع گلبرگ کامران سراج، مولانا عبدالرؤف کے صاحبزدگان شیخ القرآن مولانا عطاء اللہ،مفتی مولانا ثناء اللہ رحمانی اورداماد مفتی محمودشاہ بھی ساتھ موجود تھے۔ سراج الحق نے کہا کہ مولانا عبدالرؤف نے بطور منتخب کونسلر عوام کی خدمت، جامع مسجد قباء کے پیش امام و خطیب منبر و محراب سے حق و صداقت کی آواز بلند اور جمعیت اتحادالعلماء کے پلیٹ فارم سے اتحاد امت کا فریضہ سر انجام دیا۔ ان کا یہ کام آخرت کیلئے صدقہ جاریہ بنے گا۔

مزید : صفحہ اول