شفافیت اور گڈ گورننس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،ہمایوں اختر

  شفافیت اور گڈ گورننس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،ہمایوں اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو ریلیف دینے کیلئے ایمر جنسی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں، طلب کے مطابق رسد کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلا ف ہرسطح پر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے، شفافیت اور گورننس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور حکومت اسی معیار کو اپناتے ہوئے سفر کو جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صنعتکاروں اور سماجی تنظیم کے نمائندوں پر مشتمل وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ہمیں ناتجربہ کاری کا طعنے دینے والے سابقہ حکمرانوں کی ”تجربہ کاری“ کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے، پہاڑ جیسے مسائل ورثے میں ملنے کے باوجود وزیر اعظم عمران خان مایوس نہیں بلکہ ان چیلنجز سے نبرد آزما ہیں۔

 اور انہی کامیابیوں کی وجہ سے اپوزیشن کو اپنا سیاسی مستقبل اندھے کنویں میں گرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت انتہائی سنجیدہ ہیں کہ صنعت کو بحال کیا جائے، زراعت کو بہتر کیا جائے، رئیل اسٹیٹ سیکٹر جو اس وقت بند پڑا ہے اسے بحال کیا جائے اور اس پر سوچ بچار ہو رہی ہیں۔ ہم پر امید ہیں کہ بہت جلد مینو فیکچرننگ اوررئیل اسٹیٹ کو بحال کر لیں گے۔ پہلے سرکلر ڈیٹ 38 ارب ماہانہ بڑھ رہا تھا اب 12 ارب پر آگیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ اسے صفر پر لے جائیں، ویلیو ایڈڈ انڈسٹری کو عروج دینے کے لئے عملی کاوشیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی سے نمٹنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے ایمر جنسی کی بنیادوں پر عملی پیشرفت کی جارہی ہے اور انشا اللہ بہت جلد صورتحال معمول پر آ جائے گی۔ حکومت عوام کی آمدنی میں اضافے کے لئے بھی مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور اس کیلئے معیشت کو مضبوط کیا جارہا ہے۔