خو فناک مہنگا ئی نے غر یبو ں کی چیخیں نکلوا دی ہیں،شہزاد چوہان

  خو فناک مہنگا ئی نے غر یبو ں کی چیخیں نکلوا دی ہیں،شہزاد چوہان

  



لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈخدمت گروپ کے نائب صدر شہزاد چوہان نے کہا ہے کہ خو فناک مہنگا ئی نے غر یبو ں کی چیخیں نکلوا دی ہیں، قوم کی دو لت لو ٹنے والو ں کا تعلق خواہ کسی بھی جماعت سے ہو اس کااحتسا ب ہر صور ت ہو نا چاہتے، وزیر مشیر محض بیان بازی سے آ گے بڑھیں اور مہنگائی کو کنٹرو ل کریں۔انہو ں نے کہاکہ چیئرمین نیب کاقومی دو لت لوٹنے والو ں کیخلا ف بلا امتیا ز احتسا ب کا نعرہ پوری قوم کی آواز ہے، ملک میں پیدا ہو نے والا بچہ تک مقرو ض ہے آ خر ملکی وسا ئل کہاں خر چ ہو ئے اس کا جوا ب ما نگنے والے قوم کی تر جمانی کررہے ہیں۔

،انہو ں نے مزید کہاکہ حکومت مہنگائی کنٹرو ل کر کے غریب اور متوسط طبقہ کو ریلیف فراہم کرے، بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ہر طبقہ پریشان ہے،معیشت کی صورتحال اور مہنگائی کی شرح میں اضافے نے 9سالہ ریکارڈ توڑ دئیے۔ حکومت ملک سے غر یب نہیں غر بت کے خا تمہ کیلئے کردار اداکرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4