نوازشریف کی علاج کے بجائے اجلاسوں میں شرکت تشویشناک ہے،محسن مزمل
لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصا ف نشتر ٹا ؤ ن کے سیکرٹر ی اطلاعا ت چوہدری محسن مزمل نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ کو ئی لند ن ساز ش پرو گرام کامیا ب نہیں ہوگا، نواز شریف لند ن میں حکومت کیخلا ف جو ساز شیں کررہے ہیں وہ کسی صور ت کامیاب نہیں ہو نگی،لندن میں نواز شریف کی علاج کرانے کی بجائے اجلا سو ں میں شرکت تشویشناک ہے، نواز شریف اور شہباز شریف لیڈر نہیں بھگوڑے ہیں۔
لیگی قیاد ت جب ہی اقتدار سے باہر ہو تی ہے تو اس کا پاکستان میں دل نہیں لگتا وہ بیرو ن ملک فرارہو جاتے ہیں نواز شریف لند ن میں بیٹھ کر حکومت کیخلا ف سا ز شیں کرنے کی بجائے اپنے علاج پر تو جہ دے۔ انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف اور اتحادیو ں میں کو ئی اختلا ف نہیں اور نہ حکومت خطرے میں ہے بلکہ اپوز یشن کی سیا ست ضرورخطرے میں ہے ملک کو تر قی کے سفر پرگامز ن دیکھ کر اپوز یشن بو کھلاہٹ کا شکارہو چکی ہے، چھو ٹو ں مو ٹو ں گلو بٹ جیسے سیا سی بو نے اپنی سیا ست ختم ہونے پرما تم کررہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت اپنی آ ئینی مد ت پوری کرے گی حکومت کو کسی لندن پلان سے کو ئی خطرہ نہیں، ساز شیں کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام اور نامراد رہیں گے۔