حکومت تجاوزات ہٹائے متاثرین کو گھر دے، کنور نوید

حکومت تجاوزات ہٹائے متاثرین کو گھر دے، کنور نوید

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ حکومت تجاوزات ہٹائے لیکن متاثرین کو گھر بنا کر دے۔منگل کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بے گھر نہ کیا جائے، حکومت لوگوں کو رہائش فراہم کرے۔انہوں نے کہا کراچی میں بڑے بڑے پلازے بن گئے، کیا اہلکار پیسے لیکر تعمیرات کراتے رہے؟کنور نوید نے کہا کہ کے ایم سی کی زمینوں پر قبضہ ہو رہا ہے، ان کو بچایا جائے۔ میئر کو حکومت نے نہ اختیار دیا ہے نہ ہی کوئی فورس دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کے ایم سی کی زمینوں کو واگزار کرانے کے لیے میئر کو اختیارات دیے جائیں۔ تجاوزات کی سرپرستی کرنے والے سرکاری محکموں کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔کنور نوید نے کہا کہ افسران غیر قانونی نقشے منظور کروا کر ملک کے باہر بیٹھے ہیں، ایم کیو ایم کے خلاف کسی بھی جگہ قبضے کرنے کا کوئی کیس نہیں ہے، جو بھی تجاوزات ہٹائی گئی ہیں وہ میئر کراچی نے کروائی ہیں۔

مزید : صفحہ اول