ماہانہ محفل میلادؐ

ماہانہ محفل میلادؐ

  



لاہور(پ ر) نیو وسن پورہ سکیم نمبر 2 (y) وائی بلاک سٹریٹ نمبر 3 میں حضرت بابا محمد فیاض احمد قادری قلندری چشتی المعروف ذولفاں والی سرکار کی زیر صدارت ماہانہ محفل میلاد مصطفی ؐ منعقد ہوئی۔ محفل پاک کے منتظم اعلیٰ ممتاز سماجی رہنما ملک محمد عارف تھے۔ تلاوت علامہ قاری محمد اسلم مجددی نے کی۔ نعت شریف عمر عباس، محمد ندیم، محمدبلال نقشبندی، محمد بلال یوسفی رضوی اور معظم علی نے پیش کی۔ اس موقع پر علامہ قاری محمد اسلم مجددی خطیب جامع مسجد مجدد الف ثانی سکیم نمبر 2 نے خصوصی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4