حکومت ملاوٹ، کرپشن اور مصنوعی مہنگائی کا محاسبہ کرے گی،رانا عارف

حکومت ملاوٹ، کرپشن اور مصنوعی مہنگائی کا محاسبہ کرے گی،رانا عارف

  



لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصا ف شالا مار ٹا ؤ ن لاہور کے جنر ل سیکرٹر ی رانا عار ف نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت ملاوٹ کرپشن اور مصنوعی مہنگائی کا محاسبہ کرے گی،عوام کو حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق ارزاں نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

،مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افرادکیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، عوام کو ریلیف دینے کے لئے گراں فروشوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جا رہا ہے ذخیرہ اندوزی مصنوعی قلت مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افرادکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،حکومت پنجاب نے مصنوعی مہنگائی کے مرتکب ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کیخلاف شکنجہ تیار کرلیاہے اب نہیں بچ پا ئے گا۔ انہو ں نے ذخیرہ اندوزوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ان کا محا سبہ بھی کیاجائے گا اورانہیں اپنے کیے کی سزا بھی بھگتنا پڑے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4