مظفر گڑھ: 3منزلہ عمارت زمین بوس، ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق، 6زخمی 

مظفر گڑھ: 3منزلہ عمارت زمین بوس، ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق، 6زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)مظفرگڑھ شہر کے بارونق قنوان چوک کے نزدیک مین بازار میں تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی، 8 افراد جاں بحق, 6 زخمی ہوگئے, تفصیل کے مطابق قنوان چوک پر تین منزلہ منگل کی شام عمارت عصر کے وقت اچانک گر گئی. جس کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے. حادثہ کی فوری اطلاع پر شہری, تاجر, ریسکیو 1122 کی ٹیمیں,میونسپل کارپوریشن کا عملہ اور ضلعی انتظامیہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے. دبنے والے ایک شخص کی لاش بھی نکال لی گئی.جبکہ ملبے تلے سے ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں نکال لیا گیا. ملبے سے ایک شخص کی لاش اور 3 بچیوں سمیت 6 شدید زخمیوں کو نکال لیا گیا. حادثے میں 2 خواتین, 2 مرد, دو بچیاں اور تین بچے جاں بحق ہو گئے. جن میں 40 سالہ زاہدہ زوجہ شفیق, 60 سالہ غفوراں بی بی, 60 سالہ انور خان,  13 سالہ حسنین, 12 سالہ ثمرہ بی بی,  4 سالہ ثمینہ, ایک سالہ ام حبیبہ بچہ شامل ہیں. 5 شدید زخمیوں کو ضلعی صدر ہسپتال منتقل کر دیا گیا. ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور اضافی عملہ طلب کر لیا گیا.  افسوسناک حادثہ پر پورے مظفرگڑھ شہر کی فضا سوگوار ہو گئی. شہریوں اور دکانداروں, نوجوانوں نے ریسکیو کی مدد کی اور ملبہ ہٹانے میں مدد کرتے رہے. جبکہ ریسکیو آپریشن رات گئے تک جاری تھا. ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین, اے سی رانا محمد شعیب اور ڈی پی او سید ندیم عباس کرتے رہے. جائے حادثہ پر شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے. پلازہ مالک نے دکانوں کوکھلاکرنے کیلئے دیواروں اورستونوں کوہٹا دیا جوحادثے کی اصل وجہ بنی مقامی پولیس تفتیش میں جبکہ پلازہ مالک واقعہ کے بعد روپوش ہوگیاہے۔

مزید :

صفحہ اول -