ینگ آرٹسٹ ایگزی بیشن کا انعقاد اپریل کے پہلے ہفتے ہو گا

ینگ آرٹسٹ ایگزی بیشن کا انعقاد اپریل کے پہلے ہفتے ہو گا

  



لاہور (فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام سالانہ ینگ آرٹسٹ ایگزی بیشن کا انعقاد اپریل 2020 کے پہلے ہفتے ہو گا۔20تا32برس کے نوجوان آرٹسٹ 27فروری 2020تک اپنا کام الحمرا آرٹ گیلر ی میں جمع کروا سکتے ہیں۔نمایاں پوزیشن پرانعامات،تعریفی اسناد اور سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔

نمائش میں حصہ لینے والے آرٹسٹوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لئے انکے کام کو کیٹالاگ کی شکل میں شائع کیا جائے گا۔نوجوان کسی بھی میڈیم میں اپنا کام الحمرا بھیج سکتے ہیں،نمائش میں حصہ لینے والے آرٹسٹوں کے زیادہ سے زیادہ دو فن پارے رکھے جائیں گے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ یہ نمائش گزشتہ 15سال سے آرٹ اور آرٹسٹ کی ترویج و ترقی میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہے،ہمارا مصور فرداور معاشرہ کی حقیقی تصویر پینٹ کر رہا ہے جو سماجی حسن میں اضافہ کا باعث ہے۔انھوں نے کہا کہ نمائش سے نوجوان آرٹسٹوں کی بھر پور حوصلہ افزائی ہوگی، الحمرا ینگ آرٹسٹو ں کے لئے نئے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے جو ان کے روشن مستقبل کا ضامن ہونگے،ہمارے آرٹسٹ بے پناہ تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں جنہیں وہ سماجی خوبصورتی کے لئے درست سمت میں استعمال کر رہے ہیں۔اس نمائش میں سینکڑوں فن پارے آویزاں کئے جائیں گے جو دیکھنے والوں کے لئے بے حد معلوماتی ثابت ہونگے،نمائش میں پاکستان بھر کے نوجوان آرٹسٹوں کو آپس میں ایک دوسرے سے ملنے کے مواقع میسر آتے ہیں،جن کے مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں۔نوجوان سال بھر اس نمائش کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ ان کے فن پاروں کونمائش میں شامل کرنا ان کے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں ہوتا۔

مزید : کلچر