غریب عوام کو ریلیف پیکیج سے تھوڑا سکون ملے گا، فنکار برادری
لاہور(فلم رپورٹر)حکومت نے مہنگائی سے تنگ غریبوں، تنخواہ دار طبقے کو بڑی خوشخبری سنا دی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کم کرنے کیلئے 15ارب کا ریلیف پیکج دیا جائے گا،یوٹیلٹی سٹورز پرگھی، دالیں، چینی اور آٹا 10 سے 25 فیصد سستا فروخت کیا جائے گا۔اس حوالے سے شوبزکے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں امید ہے کہ غریب عوام کو تھوڑا بہت سکون حاصل ہوگاہمارا وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ ہے اس پیکج پر عملدرامد کو یقینی بنایا جائے۔سینئر اداکارقوی خان، شاہد حمید،ماریہ واسطی،احسن خان، زارا شیخ،زین بیگ،اسد جبل،فاروق مینگل،سعدیہ خان،آمنہ الیاس،رابعہ بٹ، اسد زمان،دانش نواز،امین اقبال،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،لائبہ علی،انیس حیدر،لالہ شہزاد،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،مسعوداختر، جاوید شیخ، مصطفی قریشی، سید نور،ریشم، لیلیٰ، نعمان اعجاز ا،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،گلفام،سمیع خان،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نیلم منیر خان،عینی رباب،حمیرا،عروج،اظہر بٹ،روبی انعم اور نجیبہ بی جی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں حکومت پر صرف تنقید ہی نہیں کرنی چاہیے اس کے اچھے اقدامات کی تعریف بھی کرنی چاہیے موجودہ پیکج کا اعلان اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔