غیر معیاری کام کرکے کیرئیر خراب نہیں کرسکتی،عروج کاظمی

  غیر معیاری کام کرکے کیرئیر خراب نہیں کرسکتی،عروج کاظمی
   غیر معیاری کام کرکے کیرئیر خراب نہیں کرسکتی،عروج کاظمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل عروج کاظمی نے کہا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرناپڑاہے لیکن مجھے سینئر کی رہنمائی سے مزید حوصلہ ملامیں نے کبھی ہمت نہیں ہاری مشکل کام کو اپنے لئے ٹاسک سمجھ رہی ہوں جس کی بدولت آج مجھے نئے پرایکٹس کی آفرز ہو رہی ہے جو بہت جلد فائنل کر لوں گی۔ان خیالات کا اظہار اداکارہ و ماڈل عروج کاظمی نے ہمارے نمائندے سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنا تھوڑی مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں کیونکہ محنت ہر مشکل کام کو آسان بنا دیتی ہے۔

مجھے مخالفین اور حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں،محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے غیر معیاری کام کرکے کیرئیر خراب نہیں کرسکتی اس لئے میں نے ماضی میں صرف معیاری کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی میری کوشش ہوگی کہ میں ایسا کام کروں جسے شائقین مدتوں یاد رکھیں محنت سے کام کیا جائے تو کامیابی ضرور ملتی ہے مشکلات میں بھی میری کوشش رہی ہے کہ میں اچھا کام ہی کروں اسی وجہ سے شائقین نے میرے کام کو ہمیشہ ہی سراہا ہے جس کی مجھے بہت زیادہ خوشی ہے۔

مزید :

کلچر -