فہد مصطفی کی فلم ٹچ بٹن کی تعریف

  فہد مصطفی کی فلم ٹچ بٹن کی تعریف

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکار فہد مصطفی فلم ”ٹچ بٹن“ کے ٹیزر کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹیزر دیکھ کر انہیں خوشی کے ساتھ ساتھ بہت فخر بھی ہوا کیونکہ ایسے مواد کی ہی سنیما کو ابھی ضرورت ہے،انہوں نے ”ٹچ بٹن“ کی پوری ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔فلم میں فرحان سعید، فیروز خان، ایمان علی اورسونیا حسین اہم کردار میں دکھائی دیں گی۔

، فہد مصطفی ان دنوں ماہرہ خان کے ساتھ نبیل قریشی کی فلم ”قائداعظم زندہ باد“ کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔

مزید : کلچر