آمنہ الیاس تھیٹر ڈرامہ ”ان کہی“میں جلوہ گر ہوں گی

آمنہ الیاس تھیٹر ڈرامہ ”ان کہی“میں جلوہ گر ہوں گی
 آمنہ الیاس تھیٹر ڈرامہ ”ان کہی“میں جلوہ گر ہوں گی

  



لاہور (فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس حسینہ معین کے نوے کی دہائی کے مقبول ترین ڈرامے "ان کہی"کے تھیٹر میں ثنا کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی، ڈرامے کی ہدایات اور سکرپٹ "پونے 14اگست "اور "آنگن ٹیڑھا "جیسے مقبول ترین ڈراموں کو تھیٹر کی صورت میں پیش کرنے والے KopyKatsپروڈکشن کی پیش کش ہے، یادرہے پاکستان میں ٹی وی کے سب سے مشہور اور مایہ نازڈراموں میں سے مقبول ترین ڈرامے کی ری میک میں مداح آمنہ الیاس کو مرکزی کردار میں دیکھیں گے۔ڈرامہ مارچ کے وسط میں کراچی میں سٹیج پر پیش کیا جائے گا۔ تھیٹر میں باجی ثنا کے کردار پر مضمون لکھتی نظر آئیں گی۔

، جبکہ اصل ڈرامے میں یہ کردار معروف اداکارہ شہناز شیخ نے نبھایا ہے، ڈرامے سے متعلق بات کرتے ہوئے آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ وہ اس کردارکو سٹیج پر کرنے پر جتنا پرجوش ہیں اتنی ہی گھبرائی ہوئی بھی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ جگہ ان کے لئے بالکل نئی ہے، مگر میں اس کے لیے پوری طرح تیار ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں اس کردار کے ساتھ پورا انصاف کرسکوں۔ یاد رہے کہ آمنہ الیاس زندہ بھاگ، سات دن محبت ان، باجی، ریڈی سٹیڈی نوجیسے بلاک بسٹرزمیں اپنی پرفارمنس سے ٹی وی اور فلم دونوں ہی میں اپنے فن کا لوہا منواچکی ہیں، اور اب وہ تھیٹر میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لئے تیار ہیں۔

مزید : کلچر