مہک نور نے حقیقت کا رنگ بھردیا،دوران پرفارمنس زخمی
لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ وپرفارمر مہک نور نے ڈرامے میں حقیقت کا رنگ بھردیا،دوران پرفارمنس زخمی ہو گئیں گوجرانولہ میں جاری سٹیج ڈرامہ”عشق بے پرواہ“ میں دلوں کو چھو لینے والی پرفارمنس پر شائقین نے سیٹوں پر کھڑے ہو کر داد دی۔ مہک نور جو عرصہ 2 سال کے بعد گوجرانولہ میں کسی ڈرامہ میں کام کر رہی ہیں اداکارہ نے شاندار پرفارمنس دی کہ شائقین ڈرامہ نے سیٹوں پر کھڑے ہو کر داد دی۔مہک نور نے ڈرامہ”عشق بے پرواہ“ میں گانا ”میں عشق کمایا لوکو“پر ایک یادگار پرفارمنس پیش کی جس کے دوران مہک نور کے ہاتھوں میں موجود چوڑیاں ٹوٹ گئیں اور وہ زخمی ہو گئیں۔
گانے کی پرفارمنس کے بعد انہیں طبی امداد دی گئی۔
اس شاندار پرفارمنس بارے مہک نور کا کہنا تھا کہ پرفارمنس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے جان لڑا دیتی ہوں تاکہ پرستاروں کو مدتوں یاد رہے کہ میں نے اچھا پرفارم کیا تھا شائقین ڈرامہ نے اس بہترین پرفارمنس پر اداکارہ کو سٹیج کی ملکہ کا خطاب دے دیا۔