اداکارہ و ماڈل مایا علی اپنے بھائی کی شادی میں مصروف

اداکارہ و ماڈل مایا علی اپنے بھائی کی شادی میں مصروف

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل مایا علی اپنے بھائی کی شادی میں مصروف اداکارہ مایا علی ان دنوں اپنے بھائی افنان قریشی کی شادی میں مصروف ہیں جو 13 فرروی کو لاہور میں انجام پائے گی۔افنان قرشی کی شادی نوشہ سے ہورہی ہے جس کے لئے منفرد طرز کا کارڈ شائع کرایا گیا ہے۔ گزشتہ رات ہونے والے ڈھولک میں شوبز سے وابستہ افراد کے علاوہ ان کے فیملی فرینڈز کی کثیر تعداد نے شرکت کی مایا علی نے مزید کہا بھائی کی شادی کی بہت خوشی ہے اور شادی دھوم دھام سے مناؤں گی اور اپنے دوستوں کوشرکت کی دعوت دوں گی۔

مزید : کلچر