سینئراداکارقاضی واجد کو بچھڑے دو برس بیت گئے

سینئراداکارقاضی واجد کو بچھڑے دو برس بیت گئے
 سینئراداکارقاضی واجد کو بچھڑے دو برس بیت گئے

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکار قاضی واجد کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔ قاضی واجد 26 مئی 1930 ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، ان کی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے بطور ڈارمہ آرٹسٹ ہوا،انہوں نے اپنی زندگی کے 25 سال ریڈیو پاکستان کو دیئے جس کے بعد ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے،ان کے مشہور ڈراموں میں تنہائیاں، دھوپ کنارے، آنگن ٹیڑھا، خدا کی بستی، حوا کی بیٹی، پل دو پل اور تعلیم بالغاں، تنہا تنہا، دوراہے اور یہ کیسی محبت شامل ہیں۔

، انہیں 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔قاضی واجد گزشتہ سال11فروری کو 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

مزید : کلچر