سکرین پر دوبارہ آنا چاہنے والوں کیلئے سرپرائز ہوگا، جیا علی

  سکرین پر دوبارہ آنا چاہنے والوں کیلئے سرپرائز ہوگا، جیا علی
   سکرین پر دوبارہ آنا چاہنے والوں کیلئے سرپرائز ہوگا، جیا علی

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل جیا علی نے کہا ہے کہ بڑی سکرین پر دوبارہ آنا میرے چاہنے والوں کیلئے سرپرائز ہوگا۔جیا علی نے کہا کہ میں چاہتی توپہلی بڑی کامیابی کے ملنے پربھٹک جاتی مگرمیں نے ایسا نہ کیا اورثابت قدمی کے ساتھ اپنا فنی سفرشروع کیا جوآج تک جاری ہے۔ اس دوران فیشن، فلم اورٹی وی کے شعبوں میں بہت کام کیا اورآنے والے دنوں میں ناظرین مجھے منفردکرداروں میں دیکھیں گے جہاں تک بات بڑی سکرین پر دوبارہ آنے کی ہے تویہ میرے چاہنے والوں کیلئے سرپرائز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فیشن کی دنیا میں قدم رکھا اوروہاں سے بہترکام کرتے ہوئے ایک دن بڑے پردے کیلئے منتخب ہوئی۔

پہلی ہی فلم نے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پرپہنچادیا۔ انہوں نے بتایا کہ ماریشس جیسی دنیا کی خوبصورت لوکیشن پر عکسبند ہونے والی فلم نے جہاں مجھے ایک نئی پہچان دی، وہیں مجھے اپنی کامیابی کی ذمے داری بھی محسوس ہونے لگی۔جیا علی نے کہا کہ میں ہمیشہ سے اپنی زندگی میں کچھ ایسا کرنا چاہتی تھی جس سے میرانام تو ہو لیکن اس کام کی وجہ سے دنیا بھرمیں پاکستان کا نام بھی روشن ہو۔ اس سلسلہ میں جب شوبز کی دنیا میں انٹری دی توکبھی نہیں سوچا تھا کہ اس کام کی بدولت میری پہچان بنے گی، بس ایک ہی بات ذہن میں تھی اورآج بھی ہے کہ اپنا کام ایمانداری، محنت اورلگن سے کرنا ہے، جوکسی بھی شعبے میں آگے بڑھنے کیلئے سب سے ضروری بات ہے۔

مزید : کلچر