بھارت کی بجائے پاکستان میں رہنے کو ترجیح دی،اذان سمیع خان
لاہور(فلم رپورٹر)موسیقار اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ پاکستان ان کا گھر ہے لہذا انہوں نے بھارت کے بجائے یہاں رہنے کو ترجیح دی۔اذان سمیع خان نے کچھ عرصہ قبل کیریئر اور والد عدنان سمیع کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی تھی۔انہوں نے اپنے والد کے بھارت میں رہنے کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ بھارت میں رہنے کا فیصلہ ان کا تھا اورمیں ان کے فیصلے کی عزت کرتا ہوں۔میرے پاس بھی اختیار تھا کہ میں بھارت جاکر اپنا کریئر شروع کروں یا پاکستان میں رہوں۔
، تو میں نے اپنے ملک میں رہنے کو ترجیح دی۔
پاکستان میرا گھر ہے اور میری والدہ محب وطن خاتون ہیں پاکستان کی بدولت شہرت ملی۔ اس کے علاوہ پاکستان فلم انڈسٹری کو بھی میں اپنے گھر کی طرح مانتا ہوں اس لیے میں نے پاکستان میں رہنے اوریہاں کام کرنے کو ترجیح دی۔