وزیر اعلیٰ محمود خان سے مردان پریس کلب کے صحافیوں کی ملاقات

وزیر اعلیٰ محمود خان سے مردان پریس کلب کے صحافیوں کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) خیبرپختون خوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہاہے کہ مردان میرا دوسر اگھر ہے اوراس شہر سے ان کی بہت خوشگوار یادیں وابستہ ہیں وہ مردان پریس کلب کے وفد سے گفتگو کررہے تھے وفد میں پریس کلب کے صدر لطف اللہ لطف،نائب صدر محمد یعقوب جہانزیب،جنرل سیکرٹری ایم بشیرعادل اورجائنٹ سیکرٹری شاہ حسین تنہا شامل تھے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی اور پی ٹی آئی رہنما ساجد اقبال مہمند بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ان کے والد بزرگوار مردان کے ڈی ایچ او رہے ہیں اور اس زمانے میں بغدادہ ٹی بی ہسپتال کے ساتھ ان کی رہائش تھی زمانہ طالب علمی میں پشاور سے مردان آتے رہے یوں مردان ان کے لئے دوسرا گھر ہے اوریہاں کے باسیوں کو وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وزیراعلیٰ محمود خان نے کہاکہ سیاستدان لوگوں میں رہ کر خوش رہتے ہیں اورانہیں لوگوں سے جدا کرنا ایساہی ہے جیسے پانی کے بغیر مچھلی ہو اس موقع پر صحافیوں نے ہسپتالوں سمیت دیگر بنیادی مسائل سے وزیراعلیٰ کو اگاہ کیا اورانہیں مردان کے دورے کی دعوت دی اورکہاکہ گذشتہ ساڑھے سات سال میں کسی وزیراعلیٰ نے مردان کا سرکاری دورہ نہیں کیا اور مردان کے عوام ان کے دورے کے لئے بے تاب ہیں وزیراعلیٰ نے دورہ کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہاکہ وہ بہت جلد مردان کا دورہ کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -