جنوبی وزیر ستان کے متاثرین میں 69 کروڑ کے چیکس تقسیم

جنوبی وزیر ستان کے متاثرین میں 69 کروڑ کے چیکس تقسیم

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان حمیداللہ خٹک نے کہا ہے کہ صو با ئی حکومت کی خصوصی ہدایت پر پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) کی جانب سے سیٹیز ن لاسز کمپنسیشن پروگرام (سی ایل سی پی) کے تحت جنو بی وزیرستان کے عوام کی موجودہ حالات کے پیش نظر 69 کروڑ روپے کے چیک جاری کیے گئے ہیں۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنر جنو بی وزیرستان کو امدادی چیکس حو الے کیئے۔ڈپٹی کمشنر جنو بی وزیرستان کے مطا بق یہ فنڈز ان متا ثر ین میں تقسیم کئے جا ئیں گئے جن کا سر وے مکمل ہو چکا ہے۔ جبکہ 9 ایسے گا ؤں (ان ٹچ)جہاں سروے نہیں کیا گیا وہاں بھی سر وے کا عمل کل سے شروع کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر حمیداللہ خٹک کا کہنا تھا کہ اسی سلسلے میں چھ خصو صی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جس میں 2 ما نیٹر نگ ٹیمیں خصوصی طور پر شا مل کی گئی ہیں۔جبکہ صو با ئی حکومت کی جانب سے خصو صی طور پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنو بی وزیرستان تعینات کر دیا گیا۔ حمیداللہ خٹک نے کہا متاثرہ گھروں کے تین ہزار چیک پہنچ گئے ہے اور مزید پانچ ہزارامدادی چیک کچھ دنوں میں پہنچ جائیں گے۔

مزید : صفحہ اول