ریجنل الیکشن کمشنر کا دورہ تیمرگرہ، ووٹ منتقلی و درستگی کے فارمز،ڈسپلے سنٹروں کامعائنہ
تیمرگرہ(بیورورپورٹ) ریجنل الیکشن کمشنر ملاکنڈ ڈویژن محمد ندیم کا ضلع دیر لویر میں ووٹ اندراج،منتقلی اور ووٹ کی درستگی کیلئے قائم ڈسپلے سنٹروں کا معائنہ جبکہ ضلعی الیکشن کمیشن دفتر میں فارمز کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے جمع شدہ فارمز کی منظوری دے دی اس سلسلے میں ریجنل الیکشن کمشنر ملاکنڈ ڈویژن محمد ندیم نے ڈسٹر کٹ الیکشن کمشنر نور سید خان خٹک اور الیکشن آفیسر فلک ناز کے ہمراہ ضلع دیر لویر میں قائم تحصیل بلامبٹ،تیمرگرہ اور چکدرہ میں قائم مختلف ڈسپلے سنٹروں کا معائنہ کیا جہاں پرا نھوں نے ووٹ اندراج،منتقلی اور ووٹ کی درستگی کے فارمز اور انتخابی فہرستیں چیک کیں بعدازں انھوں نے ضلعی الیکشن آفس بلامبٹ لویر دیر کا دورہ بھی کیا جہاں پر انھوں نے ووٹ اندراج،منتقلی اور ووٹ درستگی کے جمع شدہ فارمز پر دستخط کرتے ہوئے منظوری دے دی ریجنل الیکشن کمشنر ملاکنڈ ڈویژن محمد ندیم نے اس موقع پر بتایاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹر ز کی آسانی کیلئے ووٹ کی اندراج،منتقلی اور ووٹ کی درستگی کیلئے ملک بھر 24دسمبر سے ڈسپلے سنٹرز قائم کیے ہیں جو کہ 15فروری تک جاری رہے گے جہاں پر انتخابی فہرستیں آوزاں کر دئے گئے ہیں جبکہ ووٹ کی اندراج،منتقلی اور درستگی کے فارمز بغیر معاوضہ بھی دستیاب ہے انھوں نے کہاکہ اب تک ملاکنڈ ڈویژن میں 12ہزار سے زائد نئے ووٹرز کی اندراج ہوچکی ہے جبکہ مذید بھی ہو رہاہے اور اسی طرح متعدد ووٹ کی منتقلی اور درستگی بھی کیے گئے ہیں انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ 15فروری تک ووٹ کی اندراج،منتقلی اور ووٹ کی درستگی کی جائے بصورت دیگر مقررہ تاریخ کے بعدووٹ کی اندراج منتقلی اور درستگی کا عمل ختم کیا جائیگا۔