لوکل گورنمنٹ ایکٹ برائے منشیات کیخلاف درخواست دائر

لوکل گورنمنٹ ایکٹ برائے منشیات کیخلاف درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے انسدادمنشیات کے قانون میں کی جانے والی ترامیم کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ علی گوہردرانی ایڈوکیٹ کی جانب سے دائررٹ پٹیشن میں خیبرپختونخوا حکومت اوردیگرمتعلقہ حکام کوفریق بنایاگیاہے۔ رٹ میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ نئی ترامیم عدلیہ کی آزادی پر سوالیہ نشان ہے۔ رٹ میں چیف سیکرٹری، لا، ہیومن رائٹ پارلیمانی امور، سیکرٹری لا، اسٹبلشمنٹ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ رٹ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 میں نئے سیکشن 22کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی اورموقف اختیارکیاگیا کہ ایگزیکٹو آرڈیننس کے ذریعے ترامیم لائی گئی جبکہ گزیٹڈ نوٹیفکیشن جاری ہونا چاہئے تھا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کیساتھ بھی مشاورت نہیں کی گئی جو آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ پشاورہائی کورٹ کادورکنی بنچ آئندہ چندروز میں رٹ کی سماعت کرے گا۔
ایکٹ چیلنج