خیبر پختونخوا میں 20 فروری سے صفائی مہم کا آغاز ہوگا، کامران بنگش

خیبر پختونخوا میں 20 فروری سے صفائی مہم کا آغاز ہوگا، کامران بنگش

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبہ خیبر پختونخواہ قدرتی حسن سے مالامال ہے اور ماحولیاتی آلودگی اس کی خوبصورتی کو ماند کر رہی ہے مہم میں عوام سے بھرپور شرکت کی گزارش، معاون خصوصی برائے بلدیات خیبر پختونخوا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے محکمہ بلدیات کامران بنگش نے کہا کہ صوبے بھر میں 20 فروری سے صفائی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے انہوں نے اس مہم میں عوام سے بھرپور شرکت کی گزارش کی ہے ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں یو این ڈی پی کے وفد کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا. ملاقات میں کامران بنگش نے کہا کہ محکمہ بلدیات کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے تاکہ اس کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کو تیز اور بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پرانے طور طریقوں سے باہر نکل کر جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے عوام کو بہتر ضروریات زندگی کی سہولیات مہیا کی جائے۔ انہوں نے کہا 20 فروری سے شروع ہونے والی صفائی مہم کی خود نگرانی کروں گا اور انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر