مردان میں تجاوزات کے مرتکب 24 دکانداروں کیخلاف مقدمات

مردان میں تجاوزات کے مرتکب 24 دکانداروں کیخلاف مقدمات

  



مردان (بیورورپورٹ) تجاوزات کے خلاف آپریشن کا معاملہ،خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو دھمکیاں دینے،کار سرکار میں مداخلت اورہنگامی آرائی کے الزام میں مداخلت کے الزام میں 24دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا بازار شہیدان کے صدر سمیت پانچ تاجر گرفتار کرلئے گئے گذشتہ روز بازار شہیدان میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر گل بانو اور ٹی ایم اے اہلکار شہر کے مصروف تجاوزات کے خلاف اپریشن کے دوران تلخ کلا می ہو ئی تھی جس کے بعد تا جر مشتعل ہو ئے اور احتجاجاََ دکا نیں بند کی تھیں مشتعل تا جروں نے انتظا میہ اور اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف نعرہ بازی شروع کی پولیس نے رات گئے اسسٹنٹ کمشنر مردان مس گل بانو کی تحریری درخواست پر مر کزی تنظیم تا جران کے چیئر مین غلام سرور،جنرل سیکر ٹر ی وقار،شہیدان بازار کے صدر حافظ داوداورشاہجہان سمیت دیگر 24دکانداروں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور دھکمیاں دینے کے7مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے پولیس نے حافظ داؤد،شاہجہان یوسفزئی سمیت 5دکانداروں کوگرفتار کرلیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر