شانگلہ، خشک سردی کا خاتمہ وقفہ وقفہ سے بارش،موسم خوشگوار

شانگلہ، خشک سردی کا خاتمہ وقفہ وقفہ سے بارش،موسم خوشگوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں خشک سردی کے بعد وقفے وقفے سے بارش جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری شروع۔وادی میں ٹھنڈ کاراج،خو ن جمانے والی سردی۔ پہاڑی بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا ہے شانگلہ بھرمیں با رش جبکہ بالائی علاقوں پہاڑی سلسلوں پر برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں ائندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں جبکہ پہاڑی بالائی علاقوں پر برفباری کی پیشن گئی کی ہے۔ادھر سردی کی شدت میں مسلسل اضافے کے بعد سوختہ لکڑی ناپید ہوچکی ہے۔شا نگلہ مین شاہراہوں پر برف جمنے سے نظام زندگی متاثر، ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا۔ بالائی علاقوں پہاڑی سلسلوں پر برفباری کے بعدسردی کی شدت میں اضافہ ہوگی۔ مینسٹرکوں کے صحیح صفائی نہ ہونے کے بعدموسم صاف ہوتے ہی برف کی کنگل نے تہہ جمالی۔ لوگوں کی امد و رفت میں مشکلات بڑھ گئیں۔۔