اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج پھر طلب

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج پھر طلب
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج پھر طلب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا، جس میں برآمدی شعبے کی صنعتوں کو ایل این جی کی فراہمی، بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے سبسڈی پر غور سمیت ملک میں سیاحت کے فروغ سے متعلق فنڈ کے قیام کے لیے گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

پاور سیکٹر کی سبسڈی کے نئے طریقہ کار پر غورسمیت اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں امپورٹ پالیسی آرڈر 2016ءمیں ترمیم کر کے کیمیکلز کی برآمد کی منظوری بھی دی جائے گی۔اس کے علاوہ اجلاس میں افغانستان میں جاری منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دی جائے گی اور جنوبی افریقا میں ضبط پاکستانی بحری جہاز کو ریلیز کروانے کیلئے جرمانہ پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد