قید انسانی حقوق سے محرومی کا عنوان نہ بن پائے، عمران خان

قید انسانی حقوق سے محرومی کا عنوان نہ بن پائے، عمران خان
قید انسانی حقوق سے محرومی کا عنوان نہ بن پائے، عمران خان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے جیل ریفارم پیکج رپورٹ مکمل کرنے پر ممتاز قانون دان بیرسٹر علی ظفر اور پرزنرایڈ کمیٹی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں مبارکباد پیش کی ہے۔موثرجیل اصلاحات کیلئے ریفارم پیکج رپورٹ کوحتمی شکل دینے پرمیں علی ظفر اور وزیراعظم کی اعانتی کمیٹی برائے اسیران کے اراکین کومبارکبادپیش کرتا ہوں۔اس سے عوامی تحفظ یقینی بنانے میں مددملے گی اور جیلوں کی بحالی کافریضہ اس اصول پر ممکن ہوسکے گا کہ قیدانسانی حقوق سے محرومی کاعنوان نہ بن پائے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد