بنگلہ دیش نے ایک مرتبہ پھر سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش ٹھکرا دی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے بنگلا دیشی بورڈ کو پی ایس ایل کے بعد اپریل میں کراچی میں ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلنے کی پیشکش کی تھی لیکن مثبت جواب نہیں ملا، بی سی بی کا موقف ہے کہ وہ ڈے اینڈ نائٹ کنڈیشنز میں کھیلنے کی تیاری نہیں رکھتے، اس لیے پنک بال کے بجائے روایتی ٹیسٹ میچ ہی کھیلیں گے۔
پی سی بی کے ترجمان سمیع برنی نے کہا کہ شائقین کی دلچسپی اور میدان میں رونقیں بڑھانے کیلئے کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تجویز پیش کی تھی لیکن بنگلا دیشی ٹیم اس کیلئے تیار نہیں ہے لہٰذا اپریل میں روایتی انداز میں ڈے میچ کھیلا جائے گا۔