”سپریم کورٹ نے کہاہے کہ ریلوے کا حال ۔۔“ شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے باہر آ کر بیان جاری کر دیا

”سپریم کورٹ نے کہاہے کہ ریلوے کا حال ۔۔“ شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے باہر آ کر ...
”سپریم کورٹ نے کہاہے کہ ریلوے کا حال ۔۔“ شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے باہر آ کر بیان جاری کر دیا

  



اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران شیخ رشید اور اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے ۔ شیخ رشید نے عدالت میں پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون پاکستان ریلوے کی شہہ رگ ہے ، جب تک ایم ایل ون نہیں بنے گا ریلوے کی ٹھیک نہیں ہو سکتا ، جو لوگ کہتے ہیں کہ سی پیک دفن ہوگ یا ان کو آج مایوسی ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ اسد عمر کا مشکور ہوں ، انہوں نے سپریم کورٹ کو ایم ایل ون کی تاریخوں سے آگاہ کیا ، سپریم کورٹ نے کراچی ، لاہور میں ریلوے کی اراضی بیچ کر ریلوے کی حالت بہتر کرنے کی اجازت دی ، ریلوے کا بزنس پلان بھی دیا ہے ، سپریم کورٹ نے کہا کہ ریلوے کا حال بہتر ہو سکتا ہے ۔

مزید : قومی