کروناوائرس: کم ترین کیسز رپورٹ لیکن مکمل قابو پانے میں کتنا عرصہ لگے گا؟چینی حکام نے بتادیا

کروناوائرس: کم ترین کیسز رپورٹ لیکن مکمل قابو پانے میں کتنا عرصہ لگے گا؟چینی ...
کروناوائرس: کم ترین کیسز رپورٹ لیکن مکمل قابو پانے میں کتنا عرصہ لگے گا؟چینی حکام نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین میں کرونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا،گزشتہ روز کروناوائرس کے سب سے کم کیسز رپورٹ ہوئے تاہم اعلیٰ طبی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس پر مکمل قابو پانے میں اپریل تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
برطانوی خبررساںادارے کے مطابق چینی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ فلو کی طرز کے اس وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے اورگزشتہ روز2,015 نئے کیسز ریکارڈہوئے جو کہ جنوری سے اب تک ایک دن میںرپورٹ ہونے والے سب سے کم کیسز ہیں۔ چینی مشیر صحت ژوہانگ ننشان کہتے ہیں کہ چین بھر میں گیارہ سو سے زائد لوگوں کی جان نگلنے والے اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں آہستہ آہستہ کمی آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کئی صوبوں میں نئے کیسز کی شرح کم ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا انہیں امید ہے کہ اپریل تک شاید اس وبا پر مکمل قابو پالیا جائے اور شاید اس کے بعد کوئی نیا کیس سامنے نہ آئے۔
یاد رہے کہ اس وقت چین بھرمیں 44ہزار653افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گیارہ سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔