ایفی ڈرین کوٹہ کیس،موسی گیلانی گرفتاری سے بچ گئے،وارنٹ گرفتاری منسوخ

ایفی ڈرین کوٹہ کیس،موسی گیلانی گرفتاری سے بچ گئے،وارنٹ گرفتاری منسوخ
ایفی ڈرین کوٹہ کیس،موسی گیلانی گرفتاری سے بچ گئے،وارنٹ گرفتاری منسوخ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے موسیٰ گیلانی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں گرفتاری سے بچ گئے،عدالت نے موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے اے این ایف کو گرفتاری سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات عدالت میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت ہوئی،موسیٰ گیلانی کے عدالت پیش ہونے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے،انسدادمنشیات کی عدالت کے ڈیوٹی جج واجد علی نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے،عدالت نے موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے اے این ایف کو گرفتاری سے روک دیا،واضح رہے کہ مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد