نئے کیسز میں کمی لیکن کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعدادکہاں تک پہنچ گئی،جانئے

نئے کیسز میں کمی لیکن کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعدادکہاں تک پہنچ گئی،جانئے
نئے کیسز میں کمی لیکن کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعدادکہاں تک پہنچ گئی،جانئے

  



بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)اگرچہ کرونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے تاہم عالمی ماہرین کے مطابق کرونا وائرس تاحال ایک خطرناک وائرس ہے۔وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے اور اب تک ایک ہزار ایک سو تیرہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹر ز نے چینی محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ روز کرونا وائرس سے مزید 97افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد1,113 ہوگئی ہے جبکہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 44ہزار653ہوگئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا اس وائرس کو انسانیت کا دشمن نمبر ون تصور کرے اور اس کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔

کرونا وائرس سے سب سے زیادہ چین کا شہر ووہان متاثر ہے جہاں سے وبا پھیلنے کا آغاز ہوا۔کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں سے 4 ہزار 794 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں تاہم اب بھی 44ہزار سے زائد افراد دنیا بھر میں زیر علاج ہیں جس میں سب سے زیادہ تعداد چین کے شہریوں کی ہے۔

وائرس سے متاثرہ 8 ہزارافراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران چین میں 2 ہزار15افراد مختلف ہسپتالوں میں لائے گئے۔جو کہ تیس جنوری سے اب تک ایک دن میں لائے گئے مریضوں کی کم ترین تعداد ہے۔

مزید : بین الاقوامی