" ہم یہ کام نہیں کرسکتے“ پاکستان نے آئی ایم ایف کو صاف جواب دیدیا؟

" ہم یہ کام نہیں کرسکتے“ پاکستان نے آئی ایم ایف کو صاف جواب دیدیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(نیوزایجنسیاں) پاکستان نے آئی ایم ایف حکام پر واضح کردیاہے کہ کہ موجودہ حالات میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہیں کر سکتے تاہم نقصانات کم کرنے کیلئے متبادل پلان دیں گے۔صنعتی شعبے کے بجلی کے ٹیرف کا پیکیج لانا چاہتے ہیں جبکہ وزارت توانائی اور آئی ایم ایف کی طرف سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیاہے۔

منگل کو آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں سیکریٹری توانائی نے آئی ایم ایف وفد کو پاور سیکٹر میں اصلاحات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہیں کر سکتے۔ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے کہاکہ بجلی کے نرخوں کو 18ماہ کیلئے منجمد کرنا چاہتے، صنعتی شعبے کے بجلی کے ٹیرف کا پیکیج لانا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت توانائی اور عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد کی جانب سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تاہم آئی ایم ایف وفد نے ٹیرف منجمد کرنے کی تجویز پر ردعمل نہیں دیا۔