بچے کی پیدائش کے بعد دوبارہ سمارٹ ہونے میں کتنا وقت لگا اور کل کتنا وزن کم کرلیا؟ ثانیہ مرزا نے اعلان کردیا
کراچی(ویب ڈیسک)ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 4ماہ کے دوران 26کلو وزن کم کر کےسب کو حیران کر دیا، انہوں نے بتایاکہ بچے کی پیدائش کے بعد89سے 63کلو تک وزن لانا ان کیلئےطویل مدتی ہدف تھا۔
تفصیلات کےمطابق ثانیہ مرزا نے وزن میں کمی کے اس سفر کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں کہ انہوں نے کھیل میں واپسی کیلئے 4ماہ میں کامیابی سے کیسےوزن کم کیا۔ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ 89 سے 63 کلو تک وزن لانا روزمرہ کے علاوہ ان کیلئے طویل مدتی ہدف تھا۔